نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جمعے شروع ہو گی

بدھ 23 دسمبر 2015 12:18

نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جمعے شروع ہو گی

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے تعاون سے اور سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ساتویں پی ٹی ایف ڈویلپمنٹ سیریز نیشنل رینکنگ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جمعہ سے کراچی میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری خالد رحمانی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شریک مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان نو مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں جونیئر انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 18 سنگلز، انڈر 16 سنگلز، انڈر 14 سنگلز، انڈر 12 سنگلز، انڈر 10 سنگلز، انڈر 14 ڈبلز اور انڈر 18 ڈبلز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :