جشن عید میلادالنبی کل عقیدت وا حترا م سے منایاجا ئے گا

بدھ 23 دسمبر 2015 12:26

جشن عید میلادالنبی  کل عقیدت وا حترا م سے منایاجا ئے گا

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) کائنات کی محترم و مقدس ترین ہستی حضرت محمد کا1426ء واں یوم ولادت آج بروز جمعرات 24دسمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔رحمت اللعالمین محمد مصطفےٰ کو اس دنیا سے پردہ فرمائے 12ربیع الاوّل 24دسمبر2015ء کو 1426ء سال مکمل ہو گئے۔ کائنات کی مقدس ترین کتاب قرآن مجید آپ پر نازل ہوئی ۔

آپ کو آخری نبی بھی کہا جاتا ہے ۔نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفےٰ 12ربیع الاوّل 22اپریل571ء کو اس دنیا میں تشریف لائے ۔آپ کی ولادت کا جشن زمین و آسمان میں منایا گیا ۔آپ کا نام محمد ابن عبداللہ بن عبدالمطلب بن ہاشم اور کنیت ابوالقاسم ہے۔ آپ کے والد ماجد حضرت عبداللہ آپ و کی وفات سے چھ ماہ قبل وفات پا گئے تھے۔آپ کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی آمنہ نے آپ کی ولادت کے چھ ماہ بعد رحلت فرمائی۔

(جاری ہے)

حضرت بی بی آمنہ نے آپ کا نام احمد جبکہ عبدالمطلب نے اپنے پوتے کا نام محمد رکھا تھا عربی زبان میں محمد کا مطلب ہے جس کی تعریف کی گئی۔ا ٓپ کی دادی کا نام فاطمہ جبکہ عبدالمناف دادا تھے۔ا ٓپ کے 10چچا تھے۔ آپ کی شادی25برس کی عمر میں حضرت بی بی خدیجہ سے ہوئی۔ آپ پر 40برس کی عمر میں پہلی وحی نازل ہوئی۔ آپ کی دعوت پر دنیا کے4بادشاہوں نے اسلام قبول کیا۔

نبوت کے دسویں برس میں رجب کا واقعہ پیش آیا۔آپ نے دس ہجری کو حج ادا فرمایااور خطبہ حج دیا جو کہ رہتی دنیا تک مشعل راہ ہے اس خطبہ حج کے اہم نکات اقوام متحدہ کے چارٹرمیں بھی شامل ہیں۔آپ کا وصال بھی ربیع الاوّ ل کے مہینے میں11ہجری بمطابق 8جون632کو مدینہ منورہ میں ہوا۔آپ وصال کے وقت ام المومنین حضرت عائشہ کے حجرے میں تھے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا آپ کو مختلف القابات سے نوازا ہے۔آپ افضل البشر سلطان الانبیاء تھے

متعلقہ عنوان :