اٹلی ، کنگ فو کک مارنے والے فٹ بالر پر 3 میچز کی پابندی عائد

بدھ 23 دسمبر 2015 12:29

اٹلی ، کنگ فو کک مارنے والے فٹ بالر پر 3 میچز کی پابندی عائد

میلان(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) اطالوی کلب انٹر میلان کے مڈ فیلڈر فلپ میلو پر حریف فٹبالر کو کنگ فو کک مارنے کی کوشش پر تین میچوں کی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ اطالوی لیگ ’سیریا اے‘ نے بتایا کہ برازیلین انٹرنیشنل میلو کو اتوار کے روز فٹ بال کلب لازیو کے خلاف میچ کے 90 ویں منٹ میں پیش آنے والے واقعہ پر سرخ کارڈ دکھایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

اس واقعہ سے کچھ لمحات قبل میلو کے فاؤل پر لازیو کو پنیلٹی کک بھی ملی تھی ۔ میچ کے بعد انٹر میلان کے کوچ مانسینی نے ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بدقسمتی سے میلو نے دو بے وقوفیاں کیں ۔ میلو اب سری اے لیگ میں ایمپولی، ساسولو اور آٹالنٹا کے خلاف میچوں میں باہر بیٹھیں گے ۔ انہیں رواں سیزن دو مرتبہ میچ سے باہر کیا جا چکا ہے ۔