10 سالہ بچی، جس کا حافظہ دنیا میں سب سے تیز ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 23 دسمبر 2015 12:38

10 سالہ بچی، جس کا حافظہ دنیا میں سب سے تیز ہے

جینان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23دسمبر2015ء)جینان سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی نے چینگڈو میں ہونے والے 24ویں ورلڈ مینٹل کپیسٹی ٹورنامنٹ(World Mental Capacity Tournament) میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔

(جاری ہے)

یان جیاشو نے اپنی یادداشت کا حیرت انگیز استعمال کرتےہوئے ایک گھنٹے 1080 بے ترتریب اعداد کا سلسلہ اور بے ترتیب انداز میں رکھے ہوئے 646 تاش کے پتوں کو یاد رکھا۔ ٹورنامنٹ کے 10 مقابلوں میں اس کا مجموعی سکور 3000 پوائنٹس تھا،جو مقابلوں میں شریک کئی بڑے لوگوں سے زیادہ تھا۔ یان نے بچوں کے مقابلوں میں چاندی کا تمغہ اور تاش کے پتوں میں کانسی کا تمغہ جیتا ۔ اس کی مجموعی کارکردگی کے باعث اسے گرانڈ ماسٹر آف میموری کا خطاب بھی دیا گیا۔