لیگ اسپنر یاسر شاہ آبائی علاقے صوابی میں تنازعات نمٹائیں گے،ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل کے رکن منتخب ہو گئے

اپنا قیمتی وقت دے کر علاقے میں امن قائم کرنے کی کوشش کرونگا ، یاسر شاہ

بدھ 23 دسمبر 2015 12:38

لیگ اسپنر یاسر شاہ آبائی علاقے صوابی میں تنازعات نمٹائیں گے،ڈسپیوٹ ..

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)لیگ اسپن بالر یاسر شاہ اپنے آبائی علاقے صوابی کی ڈسپیوٹ ریزولیوشن کونسل کے رکن منتخب ہو گئے ہیں اور اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد وہ نہ صرف ڈسٹرکٹ صوابی میں امن و امان کی صورت حال پر نگاہ رکھیں گے بلکہ تنازعات نمٹانے میں بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انتیس سالہ پاکستانی کھلاڑی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنا قیمتی وقت دے کر علاقے میں حریفوں کے درمیان مختلف تنازعات کا حل نکالتے ہوئے امن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔پولیس حکام کا بھی کہنا ہے کہ انہوں نے قومی کھلاڑی میں اپنا کردار نبھانے کا بھرپور جذبہ محسوس کیا ہے۔