جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں‘ہماعلی

بدھ 23 دسمبر 2015 12:58

جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں‘ہماعلی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) اسٹیج اداکارہ ہماعلی نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی سے نہیں معیاری کام سے ہی اسٹیج ڈراموں کے شائقین کی تعداد میں اضافی کیا جا سکتا ہے، جب تمام فنکار اس بات کا فیصلہ کرلیں گے کہ ہم نے معیاری کام کرنا ہے تو پھرڈراموں میں فحاشی اور عریانی کا تصوربھی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

ایک تقر یب کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو میں ہما علی نے کہا کہ جب سے شوبز کی دنیا میں آئی ہوں میں پیسے کی بجائے شہرت کی تلاش میں ہوں اور کبھی بھی کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس سے اسٹیج کا معیار متاثر ہوبلکہ ہمیشہ وہی کیا جو شائقین پسند کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :