میرا شوہر ہونے کا دعویدار عتیق الرحمان جھوٹی پبلسٹی چاہتا ہے ‘ میرا

بدھ 23 دسمبر 2015 13:00

میرا شوہر ہونے کا دعویدار عتیق الرحمان جھوٹی پبلسٹی چاہتا ہے ‘ میرا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) اداکارہ میرا نے دو ہزار سولہ میں شادی کرنے کا اشارہ دے دیا کہتی ہیں کہ وہ اپنے دلہا کی تلاش میں ہیں اْن کے ساتھ شادی کے دعویدار صرف پبلسٹی چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے فلم سٹار میرا نے کہا کہ میرا کے شوہر ہونے کے دعویدار عتیق الرحمن جھوٹی پبلسٹی چاہتے ہیں جعلی نکاح نامے کا کسی یونین کونسل میں ریکارڈ موجود نہیں جبکہ میرا نے اپنے مداحوں کو نئے سال میں شادی کرنے کا اشارہ بھی دیدیا ہے۔

متعلقہ عنوان :