متنازعہ بیان ”دلوالے“ کے بزنس پر اثر انداز ہوا‘ شاہ رخ خان

بدھ 23 دسمبر 2015 13:05

متنازعہ بیان ”دلوالے“ کے بزنس پر اثر انداز ہوا‘ شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار شاہ رخ خا ن کا کہنا ہے کہ انکی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”دلوالے“ کا بزنس انکے مذہنی انتہا پسندی کے خلاف دیے گئے متنازعہ بیان کی بنا پر اثر انداز ہوا ہے۔واضح رہے سپر سٹار کی طرف سے اپنی50ویں سالگرہ کے موقع پر ملک میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی کے خلاف متنازعہ بیان دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اداکار کے مذکورہ بیان کی وجہ سے انھیں ملک کی مذہبی ، فلمی اور سیاسی شخصیات کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا۔ علاوہ ازیں اداکار کی فلم ”دلوالے“ کی نمائش سے قبل بھی اس پر پابندی عائد کر نے اور بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیاتھا۔شاہ رخ کا کہنا ہے کہ فلم کا بزنس انکے بیان کو غلط رنگ دینے کی بنا پر اثر انداز ہوا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اکثر اوقات انکے بیانات کو غلط رنگ دے دیا جاتا ہے جبکہ انکا مقصد ہر گز کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ میرے بیان کی وجہ سے جن کی دل آزاری ہوئی ہے وہ ان سے تہہ دل سے معافی کے خواستگارہیں

متعلقہ عنوان :