باجی راوٴ مستانی کی کامیابی نے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ‘ رنویر سنگھ

بدھ 23 دسمبر 2015 13:08

باجی راوٴ مستانی کی کامیابی نے ساتویں آسمان پر پہنچا دیا ‘ رنویر سنگھ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ کی کامیابی کے متعلق کہنا ہے کہ وہ خود کو خوشی سے ساتویں آسمان پر خیال کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ جب انیل کپور جیسے بڑے اداکار کی طرف سے انکی اداکاری کیلئے تعریفی کلمات کہے گئے تو وہ خوشی سی جھوم جھوم اٹھے۔

واضح رہے سنجے لیلا بھنسالی کی تاریخی ڈرامہ فلم باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ اور دیپکا پڈکون کی اداکاری کو آجکل بیحد پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔رنویر سنگھ کی باجی راوٴ مستانی18دسمبر کے روز نمائش کیلئے کی گئی تھی جو اب تک دنیا بھر میں سو کروڑ کما نے میں کامیاب ہو چکی ہے۔باجی راوٴ مستانی میں رنویر سنگھ نے ماضی کے مایہ ناز جنگجو پیشوا باجی راوٴ کا کردار ادا کیا ہے