انیل کپور رنویر سنگھ کی اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہو گئے

بدھ 23 دسمبر 2015 13:08

انیل کپور رنویر سنگھ کی اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف ہو گئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء)معروف بولی ووڈ اداکار انیل کپورکا کہنا ہے کہ رنویر سنگھ نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی فلم ”باجی راوٴ مستانی“ میں کیریئر کی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ 58سالہ اداکار نے سٹار ڈسٹ ایوارڈ 2015ء کی تقریب میں میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی باجی راوٴ مستانی دیکھی ہے اور وہ رنویر سنگھ کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی دونوں ہیروئنز کے متعلق انیل کپور کا کہنا تھا کہ پریانکا چوپڑا میں سکرین پر اپنی بے داغ اداکاری سے جادو چلانے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔جبکہ دیپکا پڈکون ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پڑی سکرین پر اپنے لازوال حسن کی بنا چھائی نظر آئیں۔انھوں نے بتایا کہ وہ 1994ء میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنی فلم ”1942ء اے لو سٹوری“ میں کام کر چکے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ فلمساز جادوئی صلاحیتوں کے مالک ہیں