کرن ارجن دیکھتے ہوئے ہمیشہ آنکھوں میں آنسو بھر جاتے ہیں ‘سلمان خان

بدھ 23 دسمبر 2015 13:09

کرن ارجن دیکھتے ہوئے ہمیشہ آنکھوں میں آنسو بھر جاتے ہیں ‘سلمان خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء)سپر سٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی1995ء میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”کرن ارجن“ جب کبھی دیکھتے ہیں انکی آنکھیں بے اختیار آنسو وٴں سے بھر جاتی ہیں۔سلمان خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”کرن ارجن“ کے ساتھ انکی جذباتی وابستگی ہے۔

(جاری ہے)

سپر سٹار کا کہنا تھا کہ انھوں تین ماہ قبل بھی کرن ارجن دیکھی تھی اس میں جب بھی دونوں بھائیوں کی موت کا منظر دکھایا جاتا ہے وہ اپنے جذبات پر قابو پانے میں ناکام ہو جاتے ہیں اور آنسو بے اختیار انکی آنکھوں سے چھلک پڑتے ہیں۔ واضح رہے راکیش روشن کی کرن ارجن میں شاہ رخ خان نے سلمان خان کے بھائی کا کردار ادا کیا تھا۔علاوہ ازیں حال ہی شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”دلوالے“ کی تشہیر کے سلسلے میں سلمان خان کے رئیلٹی ٹی وی شو بگ باس میں بھی شرکت کی ہے۔دونوں سپر سٹارز طویل عرصے کے بعد ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں ہیں