Live Updates

اسلام آباد : عمران خان جیسے لیڈر ہونا ہماری بد قسمتی ہے، نجم سیٹھی نے پی ٹی آئی چئیر مین کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 13:39

اسلام آباد : عمران خان جیسے لیڈر ہونا ہماری بد قسمتی ہے، نجم سیٹھی نے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے میانوالی میں سیلو برادری کے خلاف دئے گئے بیانات نے سیاسی حلقوں کو ان پر تنقید کرنے کا خاصا موقع فراہم کیا ۔ اسی موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے نجم سیٹھی نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان عمران خان جیسے لیڈرز ہونا ہماری بد قسمتی ہے۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان دل سے ایک ڈکٹیٹر ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی پارٹی میں کوئی اور لیڈر موجود نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اور رہنما فرنٹ پر آکر انٹرویو دیتا ہے۔ نجم سیٹھی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل عمران خان کو نمل یونیورسٹی کے لیے جگہ پنجاب حکومت نے لے کر دی تھی اگر وہ کہتے تو پنجاب حکومت اب بھی ان کی مدد کر دیتی۔ عمران خان سے متعلق نجم سیٹھی نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات