فلم سربجیت میں اپنی لک پر خاصا اچھا ردعمل آیا ہے ، ایشوریا رائے

بدھ 23 دسمبر 2015 13:54

فلم سربجیت میں اپنی لک پر خاصا اچھا ردعمل آیا ہے ، ایشوریا رائے

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے نے کہا ہے کہ فلم سربجیت میں اپنی لک پر مثبت ردعمل میں ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے فلم کی عکسبندی شڑوع کر دی ہے اور یہ کہنا پسند کروں گی کہ یہ فلم پہلے ہی آؤٹ ہو چکی ہے اور میں اسد طرح آنے والے ردعمل سے بے حد خوش ہوں انہوں نے کہا کہ یہ ردعمل میرے لئے خاصا حوصلہ افزاء ہے انہوں نے کہا کہ اس فلم کا سبجیکٹ بھی اچھا ہے واضح رہے کہ فلم سربجیت میں ایشوریا ، دلبیر کا پور کا کردار ادا کر رہی ہیں ۔