کام کے وقت کسی کی نہیں سنتی ، دیپیکاپڈکون

بدھ 23 دسمبر 2015 13:56

کام کے وقت کسی کی نہیں سنتی ، دیپیکاپڈکون

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ میں کام کے وقت کسی کی بھی نہیں سنتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ کامیابی کے حوالے سے بہترین سال 2013 لگتا تھا تاہم اب 2015 زیادہ کامیاب ثابت ہوا ہے انہوں نے کہا کہ انہیں فلم کے بجٹ اور منافع سے کبھی کوئی غرض نہیں رہی انہوں نے کہا کہ وہ شوٹنگ کے وقت صرف اپنے کام کی طرف توجہ دیتی ہیں اورجب فلم نمائش کے لئے پیش کر دی جاتی ہے تب بھی صرف اپنے کام سے متعلق لوگوں کے فیڈ بیک کو ہی دیکھتی ہیں انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اور والد ہمیشہ ان کے کام کو سراہتے ہیں تاہم بہن ہمیشہ سے بڑی نقاد ہے ۔