ٹور میچ ، ایلسٹر کک ، جو روٹ نے شجرکاری کرکے اپنی سنچریوں کو یادگار بنا دیا

بدھ 23 دسمبر 2015 14:02

ٹور میچ ، ایلسٹر کک ، جو روٹ نے شجرکاری کرکے اپنی سنچریوں کو یادگار ..

پیٹر ماریٹیز برگ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) انگلش کپتان الیسٹر کک اور بلے باز جوروٹ نے جنوبی افریقہ اے کے خلاف ٹورمیچ میں اپنی سنچریوں کو یادگار بنانے کیلئے گراؤنڈ میں 2درخت لگا دئیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق الیسٹر کک اور جوروٹ نے جنوبی افریقہ افریقہ کیخلاف ٹورمیچ میں سنچریاں بنائیں جس پر گراؤنڈ انتظامیہ نے ان سے گراؤنڈ میں درخت لگانے کی درخواست کردی ، پیٹر مار یٹیز برگ کے سٹی اوول گراؤنڈ میں سنچری سکور کرنے والے ہر بلے باز سے گراؤنڈ انتظامیہ درخت لگواتی ہے ۔ انگلش بلے بازوں کا کہنا ہے کہ شجرکاری نے ان کی سنچریوں کو یادگار بنا دیا ۔