سردار ایاز صادق کاسندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کی دعوت پر صوبائی اسمبلی کا دورہ

بدھ 23 دسمبر 2015 14:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کی دعوت پر صوبائی اسمبلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اور سپیکر سندھ اسمبلی کے درمیان ملاقات میں دونوں قانون ساز اداروں کے مابین باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ دونوں قانون ساز اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ سپیکر نے کہا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں کو ہر قسم کی تحقیقی و تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ا ور ان کی طرف سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے درمیان قانون سازی اور دیگر امور کے حوالہ سے روابط کو فروغ دینے اور ہر قسم کی تکنیکی معاونت فراہم کرنے کے جذبات کو سراہا۔