سڈنی : سرطان میں مبتلا پاکستانی نوجوان حسن آصف کی آخری خواہش پوری، حسن کے اہل خانہ کے ویزے کے منظوری دے دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 14:18

سڈنی : سرطان میں مبتلا پاکستانی نوجوان حسن آصف کی آخری خواہش پوری، حسن ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء): سڈنی میں سرطان میں مبتلا پاکستانی نوجوان حس آصف کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی حکام نے میلبرن میں موجود جلد کے سرطان میں مبتلا پاکستانی طالبعلم کے خاندان کو ویزا جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ آسٹریلوی اخبار دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے امیگریشن کے وزیر پیٹر ڈٹن کے حوالے سے بتایا ہے کہ حسن آصف کی والدہ اور بھائی کو جلد ہی آسٹریلیا کا ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 25 سالہ حسن آصف آرکیٹیکچر کی تعلیم حاصل کرنے آسٹریلیا گئے تھے تاہم رواں برس جولائی میں حسن میں جلد کے سرطان کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد مرض نے شدت اختیار کرلی۔ حسن نے اپنے اہلٍ خانہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔حسن آصف اِن دنوں بے گھر افراد کے سینٹر میلبرن سٹی مشن میں مقیم ہے اور آخری مرتبہ اپنی والدہ اور بھائی سے ملنا چاہتا ہے ۔

(جاری ہے)

میلبرن سٹی مشن کی ڈائریکٹر شیری بروئنہاؤٹ کے مطابق جب حسن کے بھائی نے فون کیا تو وہاں موجود سب لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ شیری نے مزید بتایا، 'حسن کبھی بھی آسٹریلیا میں نہیں رہنا چاہتا تھا، اسے اُمید تھی کہ وہ پاکستان واپس جاکر ایک آرکیٹکچر کے طور پر کام کرے گا۔' یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی حکام نے حسن کے اہلٍ خانہ کو ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا تاہم آسٹریلیا میں اس حکومتی اقدام کی خاصی مذمت کے بعد اب آسٹریلوی حکومت نے حسن کی والدہ اور بھائی کو ویزا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔