ایم کیو ایم رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

بدھ 23 دسمبر 2015 14:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے انھیں 2 ہفتوں کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی جانب سے بیرون ملک جانے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے عامر خان کے وکیل کے دلال سننے کے بعد ایم کیو ایم رہنما کو 20 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض 10 جنوری تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دیتے ہوئے حکم دیا کہ عامر خان 11 جنوری کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوں۔

واضح رہے کہ عامر خان کو رواں برس مئی میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس حوالے سے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :