انگلش پریمیئر لیگ ، میسوٹ اوزل اہم ریکارڈ سے قریب تر

بدھ 23 دسمبر 2015 14:41

انگلش پریمیئر لیگ ، میسوٹ اوزل اہم ریکارڈ سے قریب تر

لندن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23دسمبر- 2015ء) آرسنل کے کھلاڑی میسوٹ اوزل انگلش پریمیئر لیگ میں ایک اہم ریکارڈ توڑنے کے قریب تر جا پہنچے ہیں ،انہوں نے پیر کی شب مانچسٹر سٹی کیخلاف بنائے جانے والے دونوں گولز میں معاونت کی اور رواں سیزن میں ایسے واقعات کی تعداد 15 کرلی ۔

(جاری ہے)

آرسنل کے لیجنڈری کھلاڑی تھیری ہنری ایک سیزن کے دوران 20 گول کرنے میں معاونت کا ریکارڈ بنا چکے ہیں اور 27 سالہ جرمن کھلاڑی میسوٹ اوزل کے پاس ابھی سیزن کے مزید 21 میچز موجود ہیں جن میں وہ نہ صرف تھیری ہنری کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں بلکہ یہ ریکارڈ بھی ایک نئی بلندی تک بھی پہنچا سکتے ہیں ۔