کرسٹینا رونالڈو نے وڈیو کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو گھر کی سیر کروا دی

بدھ 23 دسمبر 2015 14:56

کرسٹینا رونالڈو نے وڈیو کے ذریعے اپنے چاہنے والوں کو گھر کی سیر کروا ..

لزبن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) پرتگالی فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے اپنے چاہنے والوں کو وڈیو کے ذریعے اپنے گھر کی سیر کرا دی ، 74 کروڑ 64 لاکھ 63 ہزار 18 روپے کی مالیت کا عالیشان مداحوں کو خوب بھایا۔فٹبال لوورز کے دلوں پر راج کرنے والے پرتگالی اسٹار کرسٹینا رونالڈو نے مداحوں کی کرسمس یادگار بنانے کے لیے انہیں اپنیگھر کی سیر کرائی۔

(جاری ہے)

کرسٹینا رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے اپنے گھر کے مین گیٹ سے لے کر لان تک سب دکھایا ہے۔ رنالڈو کا 74 کروڑ 64 لاکھ 63 ہزار 18 روپے کی مالیت کا عالیشان گھر خوبصورت اور منفرد انداز میں سجایا گیا ہے۔بیڈ روم ، لیونگ روم، ڈائننگ روم اور فرنچر سے لے کر سجاوٹ مداحوں کو خوب بھائی۔ وڈیو کے آخر میں سٹار کھلاڑی نے مداحوں سے باغیچے میں بنایا گیا کرسمس ٹری بھی شیئر کیا اور شائقین کو کرسمس کی مبارک باد بھی دی۔