آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پلیئر آف دی ایئر کے علاوہ سرگارفیلڈ سوبر ٹرافی جیتنے والے چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے
بدھ 23 دسمبر 2015 15:03
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایوارڈ 2015ء کا اعلان کردیا جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پلیئر آف دی ایئر کے علاوہ سرگارفیلڈ سوبر ٹرافی جیتنے والے چوتھے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈیویلئرزنے ون ڈے کرکٹ میں پلیئرآف دی ایئرکا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سمیت سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کر اعلان کردیا جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے سرگار فیلڈ سوبر اعزاز سمیت ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ جنوبی افریقہ کے ون ڈے ٹیم کے کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے پلیئر آف دی ون ڈے کرکٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔(جاری ہے)
26سالہ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے 18ستمبر2014ء سے 13ستمبر 2015ء کے دوران 13ٹیسٹ میچز میں 82.57کی اوسط سے ایک ہزار 734رنز بنائے جس میں 7سنچریاں اور 6نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انہوں نے 26ایک روزہ میچز میں 4سنچریوں اور8نصف سنچریوں کی بدولت 60کی اوسط سے ایک ہزار 249رنز بنائے۔
اسٹیون اسمتھ ورلڈ کپ 2015ء کی اس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 56گیندوں پر 119رنز بنانے والے جنوبی افریقی بلے باز فاف ڈپلوسی کو پرفارمنس آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈم میکیولم کو مسلسل بہترین کارکردگی اور جارحانہ طرز کی کرکٹ کھیلنے پر اسپرٹ آف دی کرکٹ کا اعزاز دیا جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر ہیزلی ووڈ کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات کے سابق کپتان خرم خان کو 9میچز میں 425رنز بنانے پر آئی سی سی ایسوسی ایٹس کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی کے پہلے اوور میں 47 وکٹیں، شاہین آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
-
سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
-
محمد رضوان کو قومی ٹیم میں اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
-
شاہد آفریدی کا روہت شرما کے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم
-
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی،رانا اشرف خان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024ء میں پاک بھارت میچ نو جوان کو نیویارک میں ہوگا
-
دبئی ایئر پورٹ پر 3 دن تک پھنسے 4 سابق پاکستانی کرکٹرز امریکا پہنچ گئے
-
جس بھروسے کے ساتھ مجھے واپس لایا گیا ہے اس پر پورا اترنے کا پریشر ہے، محمد عامر
-
ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیزٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
-
پاکستان اورویسٹ انڈیزکی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ (کل)کھیلا جائے گا
-
’دی روک‘ نے اپنی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی سے 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کی کمائی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.