ویزہ ملنے میں مشکلات کے باعث محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی سکواڈ میں شرکت مشکوک

بدھ 23 دسمبر 2015 15:03

ویزہ ملنے میں مشکلات کے باعث محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) ویزہ ملنے میں مشکلات کے باعث محمد عامر کی دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی سکواڈ میں شرکت مشکوک ہوگئی ، پی سی بی نے قانونی مشاورت کے بعد محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت کو ویزہ کلیئرنس سے مشروط کر دی ۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے امیگریشن قوانین کے مطابق جس شخص نے سزا کاٹی ہو اس کو ویزہ نہیں مل سکتا جس کی وجہ سے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے ویزہ کے حصول میں رکاوٹ بن گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کے ویزہ کے حوالے سے قانونی مشاورت کررہا ہے۔

(جاری ہے)

محمدعامرکوویزہ ملنے میں مشکلات کے باعث پی سی بی نے انکی قومی ٹیم میں شمولیت ویزہ کلیرنس سے مشروط کی ہے۔دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور محمد عامر بھی کیمپ میں شریک ہیں لیکن سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ہونے کی وجہ سے ان کے دورہ نیوزی لینڈ کے ویزا حصول میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں اس وجہ سے ان کے دورہ نیوزی لینڈ کو مشکوک قرار دیا جا رہا ہے۔ کیوں کہ نیوزی لینڈ کے امیگریشن قوانین کے تحت سزا یافتہ شخص کو ویزہ نہیں دیاجاتا۔واضح رہے کہ محمد عامر نے سپاٹ فکسنگ کیس میں برطانیہ میں تین ماہ کی جیل کاٹی تھی۔