لیاری میں بلاول کے پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کا معاملہ ، سابق صدر آصف علی زرداری نے نوٹس لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 15:44

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : لیاری میں بلاول کے پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کا معاملے پر سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ سے تیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ واقعہ پر 72گھنٹے میں کمیٹی قائم کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب منعقد کرنے سے روک دیا ، اور کہا کہ سندھ کے ہر شہری کی جان ہمارے لیے عزیز ہے، آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ آئندہ اسپتالوں میں کوئی افتتاحی تقریب منعقد نہ کی جائے۔ اسپتال میں موجود مریضوں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئیے۔

متعلقہ عنوان :