نیوزی لینڈ، عدالت نے میگا اپلوڈ کے بانی کم ڈاٹکام کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 23 دسمبر 2015 16:10

نیوزی لینڈ، عدالت نے میگا اپلوڈ کے بانی کم ڈاٹکام کو امریکا کے حوالے ..

ولنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ کی عدالت نے میگا اپلوڈ انٹرنیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار کم ڈاٹکام کو امریکا کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی عدالت نے بدھ کو چار سال سے چلنے والے والے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے کم ڈاٹ کام کو قانونی طور پر امریکا کے حوالے کرنے کو ممکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کم کی امریکہ حوالگی کی حمایت میں کم کے خلاف وسیع البنیاد ثبوت مہیا ہیں ۔میگا اپلوڈ کے بانی کم ڈاٹکام اور تین دوسرے معاون بانی افراد نے نیوزی لینڈ سے ان کو امریکہ کے حوالے نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔امریکہ کو یہ افراد دھوکہ دہی،کاپی رائٹس قوانین کی خلاف ورزی،گروہ بندی اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت مطلوب ہیں ۔