انڈر 19 ورلڈ کپ،نیل فلیک سکاٹش ٹیم کے کپتان مقرر

بدھ 23 دسمبر 2015 16:12

انڈر 19 ورلڈ کپ،نیل فلیک سکاٹش ٹیم کے کپتان مقرر

ایڈن برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) نیل فلیک آئندہ برس شیڈول انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کیلئے سکاٹ لینڈ ٹیم کے کپتان مقرر ہو گئے۔ سکاٹش ٹیم آئندہ ماہ 12جنوری سے سری لنکا میں میگا ٹورنامنٹ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی اور 20 جنوری کو بنگلہ دیش پہنچے گی۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ کو گروپ اے میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور نمیبیا کا چیلنج درپیش ہو گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان نیل فلیک، حارث اسلم، ریان براؤن، سکاٹ کیمرون، حارث کارنیگی، محمدعظیم ڈار، محمدغفار، رورے جونسٹن، احتشام ملک، فن لے میک کریتھ، مچل راؤ، اویس شاہ، سیمن ویٹ، جیک والر اور بین ولکنسن پر مشتمل ہے۔