بوائڈ رینکن نے آئندہ برس دوبارہ آئرش کرکٹ ٹیم میں واپسی کی تصدیق کر دی

بدھ 23 دسمبر 2015 16:12

بوائڈ رینکن نے آئندہ برس دوبارہ آئرش کرکٹ ٹیم میں واپسی کی تصدیق کر ..

ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) فاسٹ باؤلر بوائڈ رینکن نے آئندہ برس دوبارہ آئرش کرکٹ ٹیم میں واپسی کی تصدیق کر دی۔ فاسٹ باؤلر رینکن نے رواں برس روشن مستقبل کے پیش نظر انگلینڈ کو چھوڑ کر دوبارہ آئرلینڈ ٹیم کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں انہوں نے گزشتہ ہفتے آئرلینڈ ٹیم آفیشلز سے ملاقات بھی کی تھی کی تھی جس میں انہوں نے ٹیم میں واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

رینکن کو 2007ء سے 2012ء کے دوران 82 انٹرنیشنل میچز میں آئرش ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، تین برس قبل بنگلہ دیش میں منعقدہ ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔ درمیان میں انہوں نے آئرش ٹیم کو چھوڑ کر انگلش ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی اور سات ون ڈے، دو ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ کھیلا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈجائس بھی چار برس انگلینڈ کی نمائندگی کرنے کے بعد دوبارہ آئرش ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :