ریو اولمپکس، فیڈرر ہنگس کے ہمراہ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے

بدھ 23 دسمبر 2015 16:12

ریو اولمپکس، فیڈرر ہنگس کے ہمراہ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ملک کی نمائندگی ..

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23دسمبر۔2015ء) سوئس ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس شیڈول ریو اولمپکس گیمز میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں مارٹینا ہنگس کے ہمراہ ملک کی نمائندگی کریں گے۔ 35 سالہ ہنگس نے فیڈرر کو میگا گیمز میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں جوڑی دار بنانے کی پیشکش کی تھی جسے فیڈرر نے منظور کر لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس حوالے سے تمام افواہیں بھی درست ثابت ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

فیڈرر نے اپنے بیان میں کہا کہ مارٹینا ہنگس ٹینس کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، ان کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس گیمز ہمیشہ ہی میرے لئے اہمیت کے حامل رہے ہیں اس بار تمام ایونٹس میں ملک کیلئے طلائی تمغہ جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔ فیڈرر اور ہنگس نے 2001ء میں ہوپ مین کپ میں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کی تھی اور اس ایونٹ میں وہ فاتح قرار پائے تھے۔

متعلقہ عنوان :