اسٹینٹ بنک نے جعلی کرنسی نوٹوں کی لعنت سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی تشکیل دے دی ہے ،گورنر اشرف محمود واتھرا

حکمت عملی 2017 سے نافذ العمل ہو گی ، خطاب

بدھ 23 دسمبر 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان نے جعلی کرنسی کی لعنت سے نمٹنے کے لئے جنوری 2017 سے آٹومیٹ بنک کیش پراسیسنگ فنکشنز کی حکمت عملی جاری کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اشرف واتھرا نے کہا کہ سٹیٹ بنک ایس بی پی بنکنگ سروس کارپوریشن کراچی اور ملک بھر میں دیگر اہم ریجنز میں سٹیٹ آف دی آرٹ تیز رفتار بنک نوٹ پراسیسنگ مشینوں کی تنصیب پر بھی کام کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پانچ سو روپے اور اس سے اوپر کے نوٹوں کے جعلی اجراء کو روکنے کے لئے مزید حفاطتی اقدامات بھی اٹھائیں جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جعلی کرنسی نوٹوں کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں کئی کم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جعلی نوٹ اوسطاً ایک ملین نوٹوں کی سرکولیشن میں دو سے تین کے قریب ہے جبکہ جنوبی ایشیائی خطے مإں یہ اوسطا فی ملین نوٹوں میں چھ سے سات ہے انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بنک نے جعلی کرنسی نوٹوں کے اجراء سے نمٹنے کے لئے طویل المدتی حکمت عملی ترتیب دی ہے جو 2017 تک نافذ العمل ہو گی

متعلقہ عنوان :