کراچی : زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ، حکومت کسی کو مرنے سے نہیں روک سکتی ۔ صوبائی وزیر صحت جام مہتاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء) : بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلٰی سندھ قائم علی شاہ کی اسپتال آمد پر پروٹوکل کے باعث بچی کی ہلاکت کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت جام مہتاب کا کہنا تھا کہ زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے ، حکومت کسی کو مرنے سے نہیں روک سکتی . انہوں نے کہا کہ لوگ مرتے رہتے ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے.

(جاری ہے)

بے حسی ظاہر کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ بچی کے انتقال کا واقعہ کوئی نئی بات نہیں ہے. دوسری جانب اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ اسپتال کا مین گیٹ کھُلا تھا ، افتتاحی تقریب کی وجہ سے بچی کا انتقال ہوا ایسا کہنا درست نہیں. انہوں نےکہا کہ اگر بچی کے والد چاہتے تو شارٹ کٹ سے آ سکتے تھے ، اسپتال کی ایمرجنسی دوسری طرف ہے منتقل نہیں ہوئی.

متعلقہ عنوان :