لودھراں این اے 154 ضمنی انتخاب، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 17:09

لودھراں این اے 154 ضمنی انتخاب، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء): لودھراں میں این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے .

(جاری ہے)

این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے جاری تھا جو بغیر کسی وقفے کے 5 بجے تک جاری رہا . 5 بجتے ہی پولنگ اسٹیشن میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے . یاد رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور لیگی رہنما صدیق بلوچ مد مقابل ہے.