متحدہ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت مل گئی

بدھ 23 دسمبر 2015 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان کو بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت نے عامر خان نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی اور11جنوری تک واپس آنے اور 20لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ایم کیو ایم رہنما عامر خان نیعدالت میں متحدہ عرب امارات جانے کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی ۔واضح رہے کہ عامر خان کو رواں برس مئی میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس حوالے سے کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔