اسلام آباد : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کراچی کا مئیر بنائے جانے کا امکان ہے ، عامر لیاقت حسین متحدہ کے قائد الطاف حسین کے دل میں گھر کر گئے ہیں لہذا انہیں کراچی کا مئیر بنائے جانے کے امکانات روشن ہیں۔ صحافی نصرت جاوید عباسی کا اہم انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 دسمبر 2015 17:39

اسلام آباد : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو کراچی کا مئیر بنائے جانے کا امکان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 دسمبر 2015 ء ) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے صحافی نصرت جاوید عباسی نے ایک انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ایک معروف ٹی وی شخصیت کو کراچی کا مئیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مذکورہ شخصیت کو کراچی کا مئیر بنائے جانے کے پیچھے ایک بڑی وجہ حالیہ نو منتخب مئیر وسیم اختر پر درج کیے گئے مقدمات ہیں۔

جبکہ دوسری بڑی وجہ ڈاکٹر عاصم حسین کو دہشت گردوں کی طبی امداد کے لیے جن رہنماؤں کی جانب سے سفارشات کی جاتی تھیں ان میں ایک نام ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کا بھی ہے۔ نصرت جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے گذشتہ روز ہی بحیثیت مئیر آف کراچی ایک انٹرویو دیا لیکن ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی قیادت بھی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ کسی ایسے شخص کا شہر کا مئیر رہنا انتہائی مشکل ہے جس پر دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات ہوں۔

(جاری ہے)

نصرت جاوید عباسی نے اشارہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین بھی معروف ٹی وی شخصیت کو خاصا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر عاصم لیاقت جیل میں موجود ہیں لیکن ان کو دہشت گردوں کی طبی امداد کے لیے سفارشات کرنے والے مئیر بنے بیٹھے ہیں۔ ایسا محض وقتی طور پر وسیم اختر کو خوش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

نصرت جاوید عباسی نے اپنے ذرائع کے توسط سے بتایا کہ مئیر آف کراچی کے لیے وفاق نے بھی اس شخصیت کے نام سے اتفاق ظاہر کیا ہے ۔ نصرت جاوید عباسی نے ٹی وی شخصیت سے متعلق اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر فن مولا ، دین کی جانب رغبت رکھنے والے اور ہر دل عزیز ہیں۔نصرت جاوید عباسی کی جانب سے دئے گئے اشاروں میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا نام ہی ذہن میں آتا ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی ایم کیوایم میں شمولیت کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں جبکہ گزشتہ دنوں رات کے وقت ڈاکٹرعامر لیاقت نے نائن زیروکا دورہ بھی کیاتھا۔ اور حال ہی میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے پی ٹی آئی کے خلاف اعلانٍ جنگ بھی کیا تھا ۔ تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے نئے مئیر کا نام مبینہ طور پر وسیم اختر کی گرفتاری یا ان کے خلاف دائر کیے گئے مقدمات کی سماعتوں کے بعد ہی سامنے آئے گا . البتہ نصرت جاوید عباسی کے دئے گئے اشاروں کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ ٹی وی شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہی ہیں۔