بچی کی ہلاکت پر بہت دکھ ہوا ، واقعے کی ذمہ داری پروٹوکول پر نہیں ڈالی جا سکتی،قمر الزمان کائرہ

بدھ 23 دسمبر 2015 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیراعلی کے پروٹوکول کے باعث بچی کی ہلاکت کے واقعے پر بہت افسوس اور دکھ ہوا مگر اس کی ذمہ داری پروٹوکول پر نہیں ڈالی جا سکتی۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ بچی کی موت پر بہت افسوس اور دکھ ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے والدین سے جا کر تعزیت کریں ۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی کراچی کے سول ہسپتال آمد کے موقع پر وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے 10ماہ کی بچی طبی امدا د نہ ملنے سے دم توڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :