آصف زرداری بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت نہیں کریں گے

گزشتہ برسی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اختلافات کے باعث اپنی والدہ کی برسی میں شرکت نہیں کر سکے تھے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تناؤ کے باعث واپس نہ آئیں، وطن واپسی پر گرفتار کیا جاسکتا ہے،پارٹی رہنماؤں کا مشورہ

بدھ 23 دسمبر 2015 18:34

آصف زرداری بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت نہیں کریں گے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی اہلیہ و سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27 دسمبر کو ہونے والی برسی کے موقع پر نظر نہیں آئینگے جبکہ گزشتہ برسی پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ کی برسی میں شرکت نہیں کر سکے تھے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری گزشتہ سال محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی میں موجود تھے لیکن ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو چند اختلافات کے باعث بیرون ملک میں مقیم تھے اور آصف علی زرداری نے ان کو منانے کیلئے لندن گئے تھے لیکن وہ ان کو منانے میں کامیاب نہ ہوئے لیکن اس دفعہ معاملہ کچھ الٹا ہے کہ اس دفعہ بلاول بے نظیر کی برسی میں شرکت کرینگے جبکہ آصف علی زرداری شرکت نہیں کرینگے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری اپنی اہلیہ کی برسی میں شرکت کی خواہش رکھتے ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے ان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے تناؤ کے باعث وہ واپس نہ آئیں کچھ رہنماؤں کی جانب سے بھی یہ خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ وطن واپسی پر انہیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ شریک چیئرمین نے گزشتہ سال جون میں فوجی سربراہان کو وارننگ دی تھی کہ وہ پیپلز پارٹی کو نشانہ بنانے سے گریز کریں ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب رینجرز نے کرپشن الزامات پر سندھ کے رہنماؤں کو حراست میں لیا بعد ازاں پی پی پی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دبئی چلے گئے اور تاحال وہ وطن واپس نہیں آئے جبکہ ان کی غیر موجودگی میں ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری نے تیس نومبر کو یوم تاسیس منایا دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ مخالف چند عناصر ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ وہ جلد وطن واپس آجائیں گے ایک اور پی پی رہنما کا کہنا ہے کہ وہ میڈیکل چیک اپ کیلئے دبئی گئے ہیں جیسے ان کی صحت بہتر ہوگی اور ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد واپس آئینگے