بچی کے ساتھ منہ کالا کرنے والے ملزمان کوعمر قید کی سزا، انصار برنی ٹرسٹ نے بچی کو انصاف دلا دیا

بدھ 23 دسمبر 2015 19:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ محبوب علی دایونے انصار برنی ٹرسٹ کے وکیل اصغر علی آزاد ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد 13سالہ بچی کے ساتھ منہ کالا کرنے والے دو ملزمان محمد اعجاز اور ظفراقبال کو عمر قید اور پچیس پچیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

13 سالہ سائرہ نامی بچی کے والدین نے انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ سے ملاقات کرکے اپنی بیٹی سائرہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا تھا کہ ا سی سال مئی کے مہینے میں ان کی بیٹی سائرہ کو ملزمان محمد اعجاز اور ظفر نے تشدد کر کے زناء بالجبر کا نشانہ بنایااور اب لڑکی اور اس کے خاندان کو دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

انصار برنی نے تمام شواہد جاننے کے بعد انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے وکیل اسغر علی آزاد ایڈووکیٹ کو غلام اکبر کی بیٹی کو عدالت سے انصاف دلانے کی ہدایت کی جس کے بعد غلام اکبر اور اس کی بیٹی کی جانب سے انصار برنی ٹرسٹ کی جانب سے پیر وی کی گئی۔ گزشتہ روزعدالت نے انصار برنی ٹرسٹ کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد محمد اعجاز اور ظفر اقبال کو عمر قید اور جرمانہ کی سزاء سنادی۔