صفائی کے ناقص انتظامات پر دو معروف ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا

حکومتی اقدامات کی بدولت ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کا مقررہ معیار اپنایا گیاہے‘صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین

بدھ 23 دسمبر 2015 20:16

صفائی کے ناقص انتظامات پر دو معروف ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے بندوخان ریسٹورنٹ لیبرٹی برانچ، چائینز ریسٹورنٹ ژیوانگ اور طباق ریسٹورنٹ گلبرگ برانچ کا اچانک دورہ کیا جس پر گندگی اور ناقص اشیا خوردنی استعمال کرنے پر ژیوانگ اور طباق ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا گیا۔ہوٹلوں کی اچانک چیکنگ کے دوران صوبائی وزیر نے بندو خان ریسٹورنٹ لیبرٹی برانچ کو صفائی ستھرائی کا مقررہ معیار اپنانے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا -اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومتی اقدامات کی۔

(جاری ہے)

او راس طرح ہوٹل انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچاہے -انہوں نے کہاکہ ریسٹورنٹس پر معیاری خوراک کی دستیابی کے پیش نظر ٹوراز م کو فرو ملے گا اور عالمی سیاح پاکستان کی جانب متوجہ ہوں گے -انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر محکمہ خوراک عوام کو معیاری کھانے کی دستیابی کے لئے فوڈ اتھارٹی قوانین پر عملدرآمد کر رہی ہے او راس کے نتیجہ میں ہوٹلو ں او رریسٹورنٹس میں بین الاقوامی حفظان صحت کے اصولوں کو اپنایا جارہاہے جس سے نہ صرف ریسٹورنٹ انڈسٹری کا معیار بلند ہواہے بلکہ ریسٹورنٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے -انہوں نے کہاکہ عوام کو حفظان صحت کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی کے لئے محکمہ فوڈ کی جانب سے وضع کردہ قوانین پر عملدرآمد کرانا محکمہ فوڈ کی ذمہ داری ہے او راس ذمہ داری میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی- بعدازاں صوبائی وزیر نے فوڈ لیبارٹری کوپر روڈ کا معائنہ کیا او رکھانے پینے کی اشیاء کے معائنہ کے طریقہ کار کو دیکھا ۔

متعلقہ عنوان :