Live Updates

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، 100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کو برتری

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 20:27

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، 100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تحریک انصاف ..
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں 100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کو برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کل 303 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے جہانگیر ترین 43265 ووٹ حاصل کرکے واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ 22433 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات