کراچی ،وفاقی حکومت کی جانب سے غیر مشروط اختیارات ملنے پر سندھ رینجرز ایک بار پھر بھر پور ایکشن میں آگئی

مختلف علاقوں میں کارروائی ،کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

بدھ 23 دسمبر 2015 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت کی جانب سے غیر مشروط اختیارات ملنے پر سندھ رینجرز ایک بار پھر بھر پور ایکشن میں آگئی ہے ، مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر لیاری کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی گئی ہے اور اس کارروائی کے نتیجے میں کالعدم جماعت کے 2 دہشت گرد وں کو گرفتار کیا گیا ہے ، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، 4 پستول، 13 آئی ای ڈیز برآمد کی گئی ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے 3 ریموٹ، 2 ڈیٹو نیٹرز اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ۔