صنعتی تنازعوں سے 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ،پی آئی اے

احتجاج کرنے والے ہیڈ کواٹرز میں مرکزی ڈیٹا سینٹر اور سیچو ایشن روم میں گھُس گئے اور کیبلز کھینچ ڈالے اور کمپیوٹر سسٹمز شٹ ڈاوٴن کردئیے،ترجمان

بدھ 23 دسمبر 2015 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء)پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ صنعتی تنازعوں( پی آئی اے یونینز کے احتجاج) کے باعث گزشتہ کل پی آئی اے کی 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جب احتجاج کرنے والے پی آئی اے کے ہیڈ کواٹرز میں مرکزی ڈیٹا سینٹر اور سیچو ایشن روم میں گھُس گئے اور کیبلز کھینچ ڈالے اور کمپیوٹر سسٹمز شٹ ڈاوٴن کردئیے۔

(جاری ہے)

اس ہنگامے کے باعث پی آئی اے کا سارا سسٹم تقریبًا 3 گھنٹوں تک معطل رہا۔پی آئی اے کی انتظامیہ نے یونین لیڈرز سے گزارش کی ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ائرلائن کے اہم مقامات احتجاج اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی پہنچ سے دور رہیں کیونکہ کوئی بھی نقصان مسافروں اور ائرلائن، دونوں کے لئے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔