کراچی،میزان بینک نے ای ایف یو جنرل انشورنس کے ساتھ کار اجارہ کی تکافل کووریج کیلئے معاہدے پر دستخط کر دئیے

ای ایف یوتکافل شریعہ کمپلائنٹ خدمات کے ذریعے میزان بینک سے لیز گاڑیوں پر تکافل کی سہولیات فراہم کرے گی

بدھ 23 دسمبر 2015 21:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے ای ایف یو جنرل انشورنس کے ساتھ کار اجارہ کی تکافل کووریج کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت ای ایف یوتکافل اپنی شریعہ کمپلائنٹ خدمات کے ذریعے میزان بینک سے لیز کی جانے والی گاڑیوں پر تکافل کی سہولیات فراہم کرے گی۔

معاہدے پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام اور ای ایف یو جنرل انشورنس ونڈو تکافل کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن علی عبداللہ نے دستخط کئے ۔ اس موقع پر میزان بینک کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر میزان بینک کے صدر اوچیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ای ایف یو کا نام بھی ایسی کمپنیز میں شامل ہوگیا ہے جو کار اجارہ پر تکافل کی خدمات فراہم کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے سے میزان بینک کے صارفین کو ملک کی آٹو صنعت میں دستیاب تحفظ کی بہترین خدمات حاصل ہوسکیں گی۔اس موقع پر ای ایف یو جنرل انشورنس ونڈو تکافل کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن علی عبداللہ نے کہا ملک کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک کے ساتھ شراکت داری کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ میزان بینک ملک کے آٹو فنانسنگ سیکٹر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔اس معاہدے سے تکافل مصنوعات کی ترقی کیلئے بہترین پلیٹ فارم میسر ہونے کے ساتھ اسلامک فنانس کی مصنوعات میں مطلوبہ ڈیمانڈپیدا کرنے اور روایتی انشورنس کا متبادل پیش کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :