کراچی ،وی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث بچی بسمہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
بدھ 23 دسمبر 2015 21:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاری میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے وی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث دس ماہ کے معصوم بچی بسمہ کی نماز جنازہ گبول پارک لیاری میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی،بچی کے والد کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا لیکن انھیں اس کا اجر مل گیا۔
اہلخانہ کے مطابق پیپلز پارٹی کا نعرہ 'روٹی، کپڑا اور مکان' ہے، لیکن غریبوں کی جماعت کہلانے والی اس جماعت کے لیڈر کے پروٹوکول کی وجہ سے ایک معصوم بچی کی جان چلی گئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کی سہ پہر لیاری کا رہائشی کفایت اپنے دس ماہ کی معصوم بچی بسمہ کو علاج کیلئے سول اسپتال لا رہا تھا کہ راستے میں سکیورٹی اہلکاروں نے یہ کہہ کر اسے آگے جانے سے روک دیا کہ اسپتال میں بلال بھٹو زرداری اور قائم علی شاہ ٹراما سنٹر کا افتتاح کرنے آرہے ہیں آپ آگے نہیں جاسکتے ، بچے کے والد نے سکیورٹی اہلکاروں کی بار بار منتیں کیں مگر اسے آگے جانے کی اجازت نہ ملی ، بہت دیر کے بعد جب وہ اسپتال پہنچنے میں کامیاب ہوا تو اس کی بچی راستے میں دم توڑ چکی تھی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.