Live Updates

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے میدان مار لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 دسمبر 2015 22:53

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے میدان ..
لودھراں(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ کو 35 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے 1 لاکھ 29 ہزار 606 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے صدیق بلوچ نے 93 ہزار 183 ووٹ حاصل کیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات