کرپشن کے معاملات میں رینجرز کو مداخلت کا اختیار نہیں رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ اسمبلی نے اپنا آئینی حق استعمال کیا، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب

بدھ 23 دسمبر 2015 23:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23دسمبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کرپشن کے معاملات میں رینجرز کو مداخلت کا اختیار نہیں رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ اسمبلی نے اپنا آئینی حق استعمال کیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کونجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت کو سندھ حکومت کی رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سمری پر کوئی اعتراضات تھے تو وہ واپس بھیج سکتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کے معاملات میں رینجرز کو مداخلت کا اختیار نہیں ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان دکھائیں کہ کہاں لکھا ہے کہ رینجرز کرپشن کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے انہوں نے کہا کہ رینجرز اختیارات سے متعلق سندھ اسمبلی نے اپنا آئینی حق استعمال کیا ہے ۔