شرط بے شک لگا لیں مگر پائپ کو زبان نہ لگائیں ورنہ انجام۔۔۔

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 02:36

شرط بے شک لگا لیں مگر پائپ کو زبان نہ لگائیں ورنہ انجام۔۔۔
چیسشائر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) یک لڑکے کی کم بختی اس وقت آئی جب اس نے پائپ کو زبان سے چھونے کا چیلنج قبول کیا۔19سالہ جیمی لی کی زبان ٹھنڈ سے منجمد ہوتے پائپ سے چپک گئی اور وہ اسے چھڑانے کی کوشش کرتا رہا۔ یوٹیوب ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ا س کے دوست اس دوران اس پر ہنستے رہے۔آخر کار اس کے دوستوں نے پائپ پر سپرے کر کے اس کی زبان چھڑائی، جس سے خون آنا شروع ہوگیا۔

چیسشائر میں ونسفورڈ کے جیمی کا کہنا ہے کہ مجھے شرطیں لگانے کا جنون ہے۔ مجھے شرط لگا کر کوئی بھی کچھ بھی کرنے کو کہے میں کروں گا۔جیمی ، جو ویلڈر ہے، کا کہنا تھا کہ میں گیراج میں بیٹھا ہوا ایک بوتل پر کام کر رہا تھا ۔ اسی دوران باتوں باتوں میں اس کے دوست ایڈم نے اسے چیلنج دے دیا کہ وہ ٹھنڈے پائپ کو زبان نہیں لگا سکتا۔

(جاری ہے)

جیمی نے یہ سنا تو فوراً کھڑا ہوگیا اور پائپ کے ساتھ زبان چپکا دی مگر پھر ہٹا نہ سکا۔

جیمی کا کہنا ہے کہ مجھے شدید درد ہوا میں نے زبان چھڑانے کی کافی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ اتنے میں اس کے دوست نے پالش سپرے کی بوتل سے پائپ پر سپرے کیا ، جس سے اس کی زبان چھوٹ گئی مگر زبان سے خون آنے لگا، جیمی کے دوست نے سارے واقعے کو ریکارڈ بھی کر لیا، جسے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا گیا۔جیمی کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اچھا خیال نہیں تھا، لیکن اسے ہنسی بہت آئی۔