سیل فون فری کلاس روم

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 02:44

سیل فون  فری کلاس روم
بیجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.23دسمبر 2015 ء) چین کی ٹایوان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے اساتذہ نے سمارٹ فونز پر طلباء کے انحصار کو کم کرنے کے لیے سختی شروع کر دی ہے۔ کلاس روم میں داخل ہونے سے پہلے تمام طلباء کو اپنے فون کلاس کے سامنے موجود سٹوریج بیگ میں رکھنے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے ایک ٹیچر نےرپورٹر کو بتایا کہ سیل فون فری کلاس ڈیزائن کرنے کا مقصد طلباء کو اپنے فون سے دور کرنا ہے تاکہ وہ کلاس میں توجہ دیں اور ان کا دھیان نہ بٹے۔چینی معاشرے میں جہاں موبائل کو زندگی کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے، یہ سیل فون فری کلاس سارے چین میں مشہور ہو گئی ہے۔پچھلے سال ایک چینی میگزین میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سمارٹ فون کی وجہ سے چینی گھرانوں میں دوریاں بڑھ رہی ہیں۔