”بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے“روس داعش کے خلا ف کارروائیوں کے لئے اپنے دشمن طالبان سے ساتھ رابطے بڑھانے لگا

جمعرات 24 دسمبر 2015 11:42

”بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے“روس داعش کے خلا ف کارروائیوں کے لئے ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) ”بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے “ کے مصداق روس نے داعش کے خلا ف کارروائیوں کو موثر بنانے کے لئے افغانستان میں ہزیمت دینے والے طالبان کے ساتھ روابط شروع کر دیئے ہیں تاکہ مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف لڑا جا سکے۔صدر پوتن کے افغانستان میں خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے انٹرفیکس نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ ماسکو کے مفادات اور طالبان کے مفادات سے ملتے ہیں اور وہ طالبان سے معلومات کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی افغانستان اور وسطی ایشیا کی ریاستوں میں موجودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔روس کے وزیر دفاع سرگئی شوگو نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ روس کرغزستان کی افواج کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے تاکہ ہو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خطرے کا سامنا کر سکیں۔کرغستان کے حکام کا کہنا ہے کہ کرغستان کے چار سو کے قریب شہری دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں میں شامل ہو کر شام اور عراق میں سرگرم عمل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان میں سے بہت سے واپس آ گئے ہیں اور ملک کے لیے کسی وقت بھی خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :