ڈی آر ایس کو خامیوں سے پاک ہونے تک بھارتی ٹیم کے استعمال میں نہیں لایا جائیگا،ششانک منوہر

جمعرات 24 دسمبر 2015 11:51

ڈی آر ایس کو خامیوں سے پاک ہونے تک بھارتی ٹیم کے استعمال میں نہیں لایا ..

ممبئی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) بی سی سی آئی کے صدر اورآئی سی سی کے سربراہ ششانک منوہر نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کے میچ میں ڈیسیجن ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کو خامیوں سے پاک ہونے تک استعمال میں نہیں لایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق حال ہی میں آئی سی سی چیئرمین منتخب ہونیوالے ششانک منوہر نے سماجی ذرائع ابلاغ میں عوام کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ہندوستان کے موقف کو واضح کیا کہ جب تک اس نظام میں موجود خامیوں کا سدباب نہیں ہوتا تب تک اس پر غور نہیں کیا جائے گا ، ہمیں ڈی آر ایس سے مسئلہ اس کے ایل بی ڈبلیو کے فیصلوں پر ہے اور باقی کسی چیز پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔

ششانک منوہر کے مطابق آئی سی سی نے بی سی سی میں ان کے گزشتہ دور صدارت میں ڈی آر ایس کو مجموعی طورپر قبول کرنے کے لیے کہا تھا جس کو بورڈ نے رد کردیا تھا اور آئی سی سی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ یا تو ہم پورے ڈی آر ایس کو قبول کریں یابالکل قبول ہی نہ کریں اورآج بھی ہم اسی موقف پر قائم ہیں ۔ یاد رہے کہ بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور آف سپنر روی چندرن ایشون سمیت کئی کھلاڑیوں نے ڈی آرایس کو کسی اعتراض کے بغیر قبول کرنے کی حمایت کی تھی ۔