بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ماسکو ، قومی ترانے کے دوران چلتے بنے، عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر جگ ہنسائی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 11:51

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ ماسکو ، قومی ترانے کے دوران چلتے ..

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دو وزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔ روس پہنچنے پر ائیر پورٹ پر بھارتی وزیر اعظم کی استقبالیہ تقریب ہوئی۔ تقریب کے دوران قومی ترانہ بجایا جا رہا تھا کہ عالمی پروٹوکول سے لاعلم مودی ترانے کے احترام میں کھڑے ہونے کی بجائے سلامی لینے کے لیے آگے چلنے لگے جس پر وہاں موجود ایک آفیسر نے نریندر مودی کو پکڑ کر واپس بُلایا اور ایک مخصوص جگہ کھڑا ہونے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مذکورہ آفیسر نے مبینہ طور ہر بھارتی وزیر اعظم کے کان میں بھی کچھ کہا جس کے بعد بھارتی وزیر اعظم ایک جانب کھڑے ہو کر ترانہ سُننے لگے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اس ویڈیو کو ان کی بے وقوفی اور بے تُکی حرکت کہہ کر اب تک کافی مرتبہ شئیر کیا جا چکا ہے۔جبکہ ایک مخصوص سائٹ پر اب تک اس ویڈیو کو ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے نریندر مودی ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر اپنی جگ ہنسائی ہونے سے نہیں بچ سکے.