سعودی عرب میں ایک سری لنکن ملازمہ کو سنگسار کرنے کی سزا معاف کر دی گئی
ایک غیرشادی شدہ مرد سے تعلقات پر اسے سنگساری اور مرد کو 100کوڑوں کی سزا ہوئی تھی
جمعرات 24 دسمبر 2015 11:56
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں ایک سری لنکن ملازمہ کو سنگسار کرنے کی سزا معاف کر دی گئی ہے۔سری لنکا کے نائب وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ہرشا ڈا سلوا نے کہا کہ ملازمہ کو سنگسار کرنے کے بجائے اب قید کیا جائے گا۔ڈاکٹر ہرشا نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے سری لنکا کی جانب سے ایک اپیل پر غور کرتے ہوئے ملازمہ کی سزائے موت معاف کر دی تھی۔
خیال رہے کہ 45 سالہ یہ خاتون دو بچوں کی ماں ہیں، اور انھیں اس سال اگست میں ایک غیر شادی شدہ مرد کے ساتھ سزا سنائی گئی تھی۔خاتون کو سنگساری کرنے کی سزا ملی تھی جبکہ مرد کو 100 کوڑوں کی سزا ہوئی تھی۔سعودی عرب اس ماہ کے ابتدا میں سری لنکن ملازمہ کا مقدمہ دوبارہ کھولنے کے لیے راضی ہو گیا تھا۔ملک میں میڈیا کی جانب سے سری لنکن خاتون کی سزائے موت پر معافی کے سلسلے میں اب تک کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
-
97 کروڑ ووٹرز، بھارت میں عام انتخابات کا آغاز کل ہوگا
-
امریکی صدرکے چچا کوآدم خورکھا گئے
-
امارات کے زیرِآب علاقوں میں لوگ کشتیاں استعمال کرنے پر مجبور
-
مودی نے اقتدار سے چمٹے رہنے کیلئے بھارتی فوج کو بھی نہ بخشا
-
سڈنی شاپنگ مال حملے میں زخمی گارڈ کو آسٹریلوی شہریت دینے پرغور
-
افغان خواتین کاروباری مشکلات کے باوجود مستحکم، دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کررہی ہیں،اقوام متحدہ
-
حزب اللہ کاگائیڈڈ میزائلوں سے حملہ، 14 اسرائیلی فوجی زخمی
-
خطے میں روس ایران گٹھ جوڑکامیاب نہیں ہونے دیں گے،امریکی صدر
-
بھارت،باحجاب خواتین کے ریسٹورنٹس میں داخلے پر پابندی
-
اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا
-
افغانستان میں شدید بارشیں،70افرادہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.