قائد اعظم ٹرافی : ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو خراب رویے پر جرمانہ

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:06

قائد اعظم ٹرافی : ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو خراب رویے پر جرمانہ

کراچی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راوٴنڈر فواد عالم کو قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر خراب رویہ اپنانے کی پاداش میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں این بی پی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں30سالہ فواد عالم نے امپائر عرفان دلشاد کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آوٴٹ قرار دینے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جس پر انھیں میچ فیس کے برابر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فیلڈ امپائر ضمیر حیدر اور عرفان دلشاد نے میچ ریفری سابق ٹیسٹ فاسٹ باوٴلر انور خان کو میچ کی رپورٹ جمع کروا دی جس کے تحت انھوں نے فواد عالم کو جرمانے کی سزا سنا دی۔اس میچ میں این بی پی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے3 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری کی مدد سے 250 رنز بنائے ، اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈیبیو ٹیسٹ پر ملک سے باہر سنچری سکور کرنے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں ۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کے بدولت 966 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں وہ 194 رنز بناسکے ۔

متعلقہ عنوان :